The news is by your side.

مہوش حیات اور ہمایوں سعید مس مارول کا حصہ

یوٹیوب چینل کے مشہور شو واٹس دی 411 میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید بھی مارول اسٹوڈیو کے پروجیکٹ مس مارول کا حصہ ہونگے ۔

 مس مارل ایک ویب سیریز ہے جس میں پاکستانی مسلم لڑکی کمالہ خان کو مرکزی کردار میں دکھایا جارہا ہے ۔ اس فلم میں فواد کان اور نمرہ بچہ کی کاسٹ کی مصدقہ خبریں میڈیا میں لگ چکی ہیں ۔

شو کے میزبان نے بتایا کہ ان کی جانب سے پہلے بھی یہ خبر شئیر کی گئی تھی لیکن لوگوں نے اسے مذاق سمجھا تھا ۔ لیکن اب وہ مصدقہ ذرائع سے تصدیق شدہ خبر دے رہے ہیں کہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید اس کا حصہ ہونگے ۔ شو میں دونوں کے کرداروں سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔

اس حوالہ سے ایکسپریس ٹریبون نے اپنی خبر میں بتایا کہ مس مارول کی کاسٹ میں صرف مہوش حیات شامل ہیں ۔ ہمایوں سعید اس ویب سیریز کا حصہ نہیں ہیں ۔

مس مارول میں فواد خان کے علاوہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ ، بھارتی نژاد مسلمان کامڈین اظہر محمد عثمان بھی شامل ہیں ۔

خیال کیا جارہا ہے کہ مس مارول رواں برس ریلیز کردی جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.