محکمہ صحت پشاور نے چارسدہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے 2 گوداموں پر چھاپہ مار کر بخار کی دوا پینادول کے 27 ہزار کاٹنز کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
خیبر پختون خوا میں بخار کی گولیوں کی قلت کے پیش نظر چارسدہ روڈ پر کاروائی کی گئی اور مارکیٹ سے غائب پیناڈول کے ہزاروں کی تعداد میں کاٹنز برآمد کرلئے گئے ۔
پشاور محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ان کاٹنز کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ کرونا کی وجہ سے ان گولیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔
جبکہ صوبہ بھر میں پیناڈول کی قیمت میں اضافہ اور عدم دستیابی کی شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر کاروائی کی گئی اور مستقبل میں بھی کاروائیاں کی جائیں گی ۔
ضبط کی گئی پیناڈول کی گولیوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحط کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.