احساس راشن پروگرام کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ حکومتی راشن پروگرام میں ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تاکہ عام آدمی کی تکالیف میں کچھ کمی لائی جاسکے ۔
2 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر آٹا ، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائیگی ۔ یہ رعایت 50 ہزار سے کم آمدنی والے گھرانوں کو دی جائے گی ۔
احساس راشن پروگرام رواں ماہ ملک بھر میں کام شروع کردے گا ۔
دوران بریفنگ یہ بھی بتایا گیا کہ کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ عام آدمی کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے راشن پروگرام کی رجسٹریشن کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔
تبصرے بند ہیں.