وزیر اعظم عمران خان نے ایک منٹ سے کم دورانیہ کے اپنے ایک پیغام میں قوم سے کہا ہے کہ برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اچھائی کے لئے برائی کی مخالفت کرو ۔
ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے ملکی اقتدار پر قابض ہے ملک کے وسائل لوٹ رہا ہے ، بغیر کسی خوف کے کرپشن کر رہا ہے ، منی لانڈرنگ کررہا ہے وہ اکٹھا ہوکر عوامی مفاد کے خلاف منتخب نمائندوں کی ضمیر کی قیمت لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے ۔
میں قوم کے ساتھ 27 مارچ کو ان کے سامنے کھڑا ہوکر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں جمہوری اقدار اور قومی مفاد کے خلاف کھلے عام جرم کیا جارہا ہے ۔ چوری کے پیسے عوامی نمائندوں کی قیمت لگانے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں ۔
27 تاریخ کو میرا ساتھ دیں تاکہ پاسکتان کو پتہ چل جائے کہ اور آئندہ کسی کی ہمت نا ہوں منتخب اراکین کی قیمت لگانے کی ۔
یاد رہے کہ 27 مارچ کو تحریک انصاف نے ڈی چوک پر جلسہ کا اعلان کررکھا ہے ۔