رواں ماہ کے اختتام پر وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر روس کا سفر کریں گے ۔
پاکستان کے کسی بھی مقتدرہ ہستی کا 23 سال بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔
اس اہم ملاقات میں خطہ کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے اور ساتھ ہی نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں پر پیش رفت بھی متوقع ہے ۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ ماسکو اور اسلام آباد کی قربتوں میں اضافہ کا سبب بنے گا ۔
تبصرے بند ہیں.