پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے شروع ہونا تھی لیکن متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کردیا ۔ اس وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جنہیں سیکریٹری نے درست قرار دیا ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر انہوں نے پہلے 5 وزراء کو برطرف کیا اور بعد ازاں وہ خود بھی عہدہ سے مستعفیٰ ہوگئے ۔