The news is by your side.

سکھر میں سرکاری خزانہ سڑک برد

سکھر کی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سرکاری فنڈز کو ٹھکانہ لگانے کے لئے تعمیر شدہ نئی سڑکوں کو دوبارہ کھود کر برباد کیا جارہا ہے ۔

سکھر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر کی گئی سڑکوں کو ترقیاتی کام کی آڑ میں کھدائی کا کام کرکے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔

سکھر شہر کے مختلف علاقوں جن میں شکار پور روڈ ، پرانہ سکھر ، مائیکرو کالونی ، مینارہ روڈ ، لوکل بورڈ ، نیو پنڈ ، گڈانی پھاٹک سمیت دیگر رہائشی و تجارتی علاقوں کے روڈوں کو دوبارہ برباد کرکے اس عمل کو ترقیاتی کاموں کا نام دیکر سرکاری فنڈز کو برباد کیا جارہا ہے ۔

سکھر کی مصروف شاہراہ ریجنٹ سنیما روڈ پر نئی تعمیر شدہ سڑک کھود کر ملبہ روڈ پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جس سے علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

نئی تعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ کھود کر تباہ کرنے پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ اور سیاست چمکانے پر منتخب نمائندگان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مذکورہ بااختیار اور نا اہل لوگوں کی وجہ سے شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے ۔ پہلے روڈ تعمیر کیا جاتا ہے اور کچھ دنوں بعد ہی کھود کر تباہ کردیا جاتا ہے ۔

نا تجربہ کار ٹھیکداروں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ اگر عوام کا پیسہ عوامی سہولیات کے لئے خرچ نہیں ہوگا تو بہتری کیسے آئے گی اور ملک کیونکر ترقی کرپائے گا ؟

شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات و دیگر حکام بالا اس عمل کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ہوئے ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

تبصرے بند ہیں.