بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی اسٹریمنگ پروڈکشنز میں کام کرنا چھوڑ دیں گے ۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ہر طرح کا مواد ذخیرہ کرنے کا ذریعہ بنتے جارہے ہیں ۔
یہ پلیٹ فارمز بے کار شوز کا گودام بن رہے ہیں ۔ ان پر ایسے شوز پڑے ہیں جو دیکھنے کے قابل نہیں اور اسٹریمنگ پر ان ہی شوز کے اگلے سیزنز تیار کئے جارہے ہیں جن میں دیکھنے والا مواد ناظر کو متوجہ کرنے کے قابل ہی نہیں ہے ۔
اپنی منفرد اداکاری اور اچھے کرداروں کی ادائیگی کے لئے مشہور نواز الدین کا کہنا تھا کہ بڑی پروڈکشن کمپنیوں نے اسے کاروبار بنا لیا ہے ۔ بالی وڈ کے بڑے فلم پروڈیوسرز نے نامور پلیٹ فارمز سے معاہدے کررکھے ہیں اور ان کو پروڈکشنز کا بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ 2018 کی مشہور بھارتی ویب سیریز اسکیوڈ گیم میں نواز الدین نے کام کیا تھا اور وہ اس ویب سیریز کے لئے کاسٹ ہونے پر کافی خوش بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں اسکیوڈ گیم میں کام کرنے میں مزہ آیا تھا لیکن اب وہ بات نہیں رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھے ان پروڈکشنز کو دیکھنا پسند نہیں تو میں ان میں کام کیسے کرسکتا ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.