پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی سربراہ رمیز راجہ نے حکومت کی تبدیلی کے بعد اپنے عہدہ سے مستعفیٰ نا ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پچھلے دنوں آنے والی خبروں میں حکومت کی تبدیلی سے انتظامی مشینری میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اظہار کیا گیا تھا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ جنہیں عہدہ پر آئے ابھی 6 ماہ کا عرصہ ہی ہوا ہے ، ان کے مستعفیٰ ہوجانے کی خبریں میڈیا میں گرم تھیں لیکن اب انہوں نے اس کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفیٰ نہیں ہونگے اور اس کے لئے وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔
تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہوجانے کے بعد پی سی بی میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان پیدا ہوگیا تھا جو اب رمیز راجہ کی تردید کے بعد ختم ہوگیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نئی حکومت رمیز راجہ کے حوالہ سے کیا فیصلہ کرتی ہے ۔
اگر رمیز راجہ مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرتے تو چئیرمین پی سی بی کے لئے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار تھے ۔