کراچی کے علاقہ رضویہ سوسائٹی میں ایک ملزم کو معہ ثبوتوں کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے لیپ ٹاپ سے اہم سراغ مل گئے ہیں ۔
ملزم سے تفتیش میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی مشترکہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
ملزم سفیان کو مالدیپ کے لئے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے بطور بھرتی کیا گیا تھا ۔ ملزم کو پاکستان سے ہی آن لائن اپنی ڈیوٹی کو انجام دینا تھا ۔ ملزم نے برطانوی نمبر سے مبینہ انڈین شہری سے اس ملازمت کے معاملات کو طے کیا ۔
حکام نے گرفتار ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کی فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملزم سفیان کو 30 سے 50 ہزار ماہانہ کی بنیادوں پر پاکستان کے خلاف پروپگینڈہ کرنے کے لئے ملازم رکھا گیا تھا ۔ جس کے لئے اسے بطور خاص فوج اور سی پیک کو ٹارگٹ کرنا تھا ۔
ملزم کو پاکستان کے خلاف مختلف عناصر کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی ہدایات بھی ملی تھیں اور اپنی شناخت چھپانے کے لئے مختلف سوفٹ وئیر اور ایپس کے متعلق استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔
تفتیشی حکام نے اس حوالہ سے بتایا کہ را کا ہدف پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان ہیں جنہیں آن لائن اشتہار کے ذریعہ ایسی ملازمت کی آفر کی جاتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.