صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع اپر کوہستان کے برسین کے مقام پر 3 ماہ 10 دن پہلے تخریب کاری کیوجہ سے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جو کام بند ہوا تھا اس پر کام کا آغاز دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔
کام کی بحالی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اور چائنیز کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی ۔
داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر 14 جولائی 2021 کو ہونے والے دھماکہ میں 9 چائینیز اور 3 پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے تھے ۔
اس موقع پر اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے پراجیکٹ کو اور محفوظ بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ داسو پاور پروجیکٹ کے علاقہ میں پولیس کی مزید 9 نئی چیک پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں ۔ پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے اہل کاروں پر مشتمل تازہ دم دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔
اس وقت ایک محتاط اندازہ کے مطابق ملک کے طول و عرض میں سی پیک کے منصوبوں سمیت 45 چینی کمپنیاں مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کررہی ہیں .
تبصرے بند ہیں.