The news is by your side.

مقامی نیوز چینل کا سینئیر پروڈیوسر ہلاک

سماء نیوز چینل کے سینئیر پروڈیوسر اطہرمتین ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے اپنی جان سے چلے گئے ۔

کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کی صبح فائرنگ کے نتیجہ میں سماء نیوز چینل کے پروڈیوسر اطہر متین جو اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جارہے تھے ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے چورنگی اور پہاڑ گنج کے درمیان سے گزرتے ہوئے اطہر نے ایک خاتون شہری کو جو ڈکیتوں میں گھری تھیں کی مدد کے خیال سے اپنی گاڑی سے ڈکیتوں کوہٹ کیا تو موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت سواری سمیت گرگئے ۔ اس پر انہوں نے اطر متین کی گاڑی پر تین فائر کئے جن میں سے ایک جان لیوا ثابت ہوا ۔

اطر متین کے بھائی طارق متین جو خود بھی معروف صحافی ہیں اس حوالہ سے بتایا کہ اس علاقہ میں مسلسل وارداتیں کی جارہی ہیں لیکن پولیس اور رینجرز ڈکیتوں کے خلاف موثر کاروائی کرکے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔

دو ہزار پانچ سے اطہر متین صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور اپنے حلقہ میں کم گو اور ملنسار انسان کے بطور جانے جاتے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.