بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پاک بنگلہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی دوسری اننگ میں 5 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کرکے نمایاں بالر رہے ۔
اس کے ساتھ ہی آفریدی نے اس سال صرف 8 ٹیسٹ میچز کھیل کر 44 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرلی ہیں ۔ 2021 میں یہ کسی بھی بالر کی جانب سے حاصل کی گئیں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔
بائیں ہاتھ سے باولنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی باؤلنگ سے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کروں ۔
نئی بال سے باؤلنگ کر کے مزہ آتا ہے ۔ میں اور حسن علی ملکر ایک اسٹریٹجی بناتے ہیں مخالف ٹیم کے خلاف اور ملکر اٹیک کرتے اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
بنگلہ دیش کے خلاف بھی ہم نے وکٹ پر دباؤ بنائے رکھا ۔ پاکستانی باؤلرز کی پوری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرسکیں ۔
پاکستان نے عمدہ باؤلنگ کے سبب بنگلہ دیش کو 201 رنز پر محدود کیا ۔ جیت کے لئے پاکستان کو 202 رنز کی ضرورت ہے اور پاکستانی بیٹنگ جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.