The news is by your side.

سندھ حکومت : اسکولوں کے لئے نئے احکامات جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلہ کی روشنی میں سندھ حکومت نے اسکولوں کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں ۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق بارہ سال سے کم عمر طالب علم پچاس فیصد حاظری کے ساتھ اسکول آئیں گے جبکہ زائد العمر کی حاظری مکمل ہوگی ۔

بارہ سال سے بڑے بچوں کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کو مکمل حاظری کے ساتھ تدریس کے لئے پابند کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سماجی فاصلہ کی دوری اور ماسک لگانا طلباء کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

اومیکرون کے بے تحاشہ پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اطلاق کیا ہے جس کے تحت دس فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں گھریلو تقریبات بند کردی گئی ہیں ، جبکہ مزار ، ٹرانسپورٹ ، سینیما اور تعلیمی اداروں میں محدود سرگرمیوں کی اجازت ہوگی ۔

کاروباری مراکز اور دفاتر بند نہیں کئے جائیں گے تاہم کیسز کی مثبت شرح کو دیکھتے ہوئے ٹارگٹڈ لاک ڈاون لگائے جاسکتے ہیں ۔

این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20 سے 30 جنوری تک رہے گا ۔ 27 جنوری کو پابندیوں کے نتائج دیکھتے ہوئے از سر نو احکامات و ہدایات جاری کی جائیں گی ۔

تاہم شادی کی تقریبات کے حوالہ سے عائد شدہ پابندیاں بدستور 24 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.