بھارت کی جانب سے گزشتہ روز گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو پاکستانی ایف 16 طیارہ کو مار گرائے جانے پر ویر چکرا سے نوازا گیا ۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ نے بھارتی مگ طیارہ 21 کو پاکستانی حدود کے خلاف ورزی کرنے پر مؤثر کاروائی کرتے ہوئے گرادیا تھا اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی میں پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے قیام کی کوشش میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے سامنے واہگہ بارڈر سے واپس بھیجا گیا تھا ۔ بھیجنے سے پہلے پاکستانی فوج نے ابھینندن کا ویڈیو پیغام حراست کے دوران ریکارڈ کرکے پبلک بھی کیا تھا ۔
اس واقعہ کے بعد ابھینندن کو قومی اعزاز سے نوازنا سوائے مذاق کے کیا کہا جاسکتا ہے ۔
اس حوالہ سے پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیارہ گرانے کا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔ ابھنندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کو خوش کرکے اپنی جگ ہنسائی کو مٹانا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 27 فروری کو 2 بھارتی جہازوں کو مار گرایا تھا ۔ تباہ شدہ طیارہ کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا اور خیر سگالی کے لئے اس کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔ اس حوالہ سے غیر ملکی ماہرین پہلے پہ اپنی شہادتیں دے چکے ہیں کہ اس دن پاکستان کا کوئی طیارہ بھارت کیا کسی ملک کی جانب سے نہیں گرایا گیا ۔ پاکستان غیر ملکی ماہرین کو اپنے اسٹاک کے طیاروں کا وزٹ کرواچکا ہے ۔
شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا خود اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔
تبصرے بند ہیں.