پاکستان آج گروپ راؤنڈ میں اپنا میچ نیمبیا کے خلاف کھیلے گا ۔ اپنے ابتدائی دو میچوں میں فتح کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہیں ۔ لیکن اگر آج کا میچ بھی پاکستان جیت جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کرجائے گا ۔
نیمبیا افغانستان کے ہاتھوں 62 رنز کی شکست سے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے ۔ پاکستان اور نیمبیا اس میچ سے پہلے 2003 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں نیمبیا کو ریکارڈ 171 رنز سے شکست ہوئی تھی ۔
اس کے علاوہ آج کے میش میں خیال کیا جارہا ہے کہ ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دے کر ٹیم کے موجودہ پرفارمرز کو آرام دیا جاسکتا ہے ۔
رضوان کی جگہ سرفراز ، محمد حفیظ کی جگہ حیدر علی ، حسن علی کی جگہ دہانی یا وسیم جونئیر کو کھلایا جاسکتا ہے ۔
اس وقت پاکستان کے لئے مثالی وقت چل رہا ہے لیکن مخالف کو آسان خیال کرتے ہوئے کھیلنا ٹیم کے لئے کوئی ڈراؤنا خواب بھی بن سکتا ہے ۔ لہذا جوش کے ساتھ ہوش میں رہتے ہوئے آج کے میچ کو بھی مستقل مزاجی سے بغیر کسی غرور و تکبر کے کھیلا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.