ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے ابتدائی اوورز کو جس میں انہوں نے ہندوستان کے 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔ ان کی طوفانی باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان نے ہندوستان کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 10 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کی شام سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ایک پوسٹ کے ذریعہ پلے آف دی ٹورنامنٹ کے لئے شاہین شاہ آفریدی کے ابتدائی اسپیل کو فاتح قرار دیا گیا ۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر بھارت کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر جو کمنٹس آئے ان میں بجا طور پر اس اسپیل کو اس ٹائٹل کا حقدار قرار دیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.