The news is by your side.

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ و ٹی20 ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ و ٹی20 سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ۔

20 رکنی قومی دستہ میں پہلی بار قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے 26 سالہ کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے

قائد اعظم ٹرافی میں کامران غلام نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ قائد اعظم ٹرافی سیزن 2020-21 میں 11 میچز میں 1249 رنز بنائے جو سیزن کے سب سے زیادہ رنز ہیں ۔

26 نومبر سے شروع ہونے والے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے لئے بابر اعظم کپتان کی زمہ داری نبھائیں گے ۔ اس کے علاوہ 20 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

عبداللہ شفیق ، عابد علی ، اظہر علی ، فواد عالم ، امام الحق ، کامران غلام ، سعود شکیل ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، بلال آصف ، حسن علی ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، ساجد خان ، شاہین شاہ آفریدی ، زاہد محمود شامل ہیں ۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان 3 ٹی20 میچز کھیلے گا جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔

بنگلہ دیش کے خلاف کے لئے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ۔

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، شعیب ملک، سرفراز احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، شاہنواز دھانی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، عماد وسیم ۔

 

تبصرے بند ہیں.