نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں سال نو کی تقریبات کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اسکائی ٹاور پر نئے سال کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سال 2022 کو خوش آمدید کہا ۔
دوسرے نمبر پر آسٹریلیا دنیا میں نئے سال کو خوش آمدید کہے گا ۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے سڈنی میں سال نو کی تقریبات کا آغاز شروع ہوجائے گا ۔
اس کے ساتھ ہی جاپان ، جنوبی کوریا وغیرہ میں سال نو کی خوشیاں منائی جائیں گی اور فلاپائن ، چین ، تھائی لینڈ ، میانمار ، شمالی کوریا ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش اور ہندوستان سے ہوتا ہوا سال 2022 کا آغاز پاکستان پہنچے گا ۔
تبصرے بند ہیں.