The news is by your side.

رمضان میں ملکوں کے حساب سے روزہ کا دورانیہ

0

محکمہ فلکیات کے مطابق عرب ممالک میں ماہ رمضان 2 اپریل اور ہندو پاک میں 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

رمضان کی آمد میں بس کچھ دن ہی باقی ہیں اور ایسے میں روزہ کی طوالت اور اختصار محل وقوع کے لحاط سے مختلف ہوتی ہے ۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ کس ملک میں روزہ کا دورانیہ کتنا ہوگا ۔

نیوزی لینڈ میں روزہ کا دورانیہ سب سے کم ہوگا جو 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا ۔

اس طرح چلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ ، یوراگوئے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ ہوگا ۔

دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا ہوگا ۔

اس کے علاوہ گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ ، سوئڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 منٹ کا روزہ ہوگا ۔

پاکستان میں روزہ کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جس میں ہر فقہ کا حساب الگ ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.