The news is by your side.

مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز آنے کو تیار

مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز جو فائنڈنگ انامیکا کے نام سے آنے والی تھی اب ٹائٹل کی تبدیلی کے بعد 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔

کرن جوہر اس فلم کے پروڈیوسر ہیں اور فلم کی ڈائریکشن بیجوئے نمبیار اور کرشمہ کوہلی نے دی ہیں ۔

کرن جوہر نے نام کی تبدیلی کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویب سیریز کا پوسٹر شئیر کیا جسے بعد ازاں مادھوری نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ پر دیا ۔

پوسٹر میں مادھوری کو گھمبیر تاثرات کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ اطراف میں سنجے کپور ، مناول کوہلی ، لکشویر سرن اور مسکان جعفری بھی پوسٹر میں موجود ہیں ۔

مادھوری انامیکا کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ پوسٹر شئیر کرتے ہوئے کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شہرت اور اسٹارڈم ایک قیمت رکھتا ہے اور اس حوالہ سے بالی وڈ کی سب سے بڑی اسٹار انامیکا آنند کی زندگی کی کہانی کی حقیقت دی فئیر گیم میں جلد ہی نظر آئے گی ۔

اس ویب سیریز میں سنجے کپور اور مادھوری ڈکشٹ 1997 میں ریلیز ہوئی فلم محبت کے بعد دو دہائیوں کے بعد ساتھ نظر آئیں گے ۔ یاد رہے کہ دونوں کی سپر ہٹ مووی راجہ میں ان کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا تھا جو 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.