The news is by your side.

کابینہ کی تشکیل کے لئے فارمولہ تیار

0

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل کے لئے پاور شئیرنگ فارمولہ طے پا گیا ہے ۔

پیپلز پارٹی 12 ، مسلم لیگ نون 14 اور دیگر اتحادیوں کو ان کی کیپیسیٹی کے حساب سے وزراتیں دی جائیں گی ۔

فارمولہ کے تحت وفاق میں وزارت داخلہ ، اطلاعات ، منصوبہ بندی ، توانائی اور پارلیمانی امور مسلم لیگ نون ملیں گی ۔ وزارت خارجہ پیپلز پارٹی اور اوورسیز پاکستانیز ، بحری امور ایم کیو ایم کے حصے میں آئیں گی ۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق اسپیکر کے بعد چئیرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی کے حسے میں آئے گی ۔ یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی شنید ہے ۔

صدر مملکت کے حوالہ سے فیصلہ صدر کی نشست خالی ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔

کابینہ اراکین مختلف مراحل میں حلف اٹھائیں گے اور پہلے مرحلہ میں 12 وزراء کے حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.