The news is by your side.

سانحہ مری تمام ذمہ داری ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ کی ہے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے مری کے سانحہ پر تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین پر مری کے مقامی رہائشی کی درخواست پر کیس کی سماعت میں کہا کہ تمام ذمہ داری پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ کی ہے ۔

قانون کے حساب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اس سانحہ کی ذمہ دار ہے ۔ پالیسی میکرز نے کبھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالہ سے میٹنگ نہیں کی ۔

اس پٹیشن کے دائر ہونے سے پہلے تک قانون پر عمل درآؐمد نہیں ہورہا تھا اب اس پر ایکشن لیا جارہا ہے ۔

عدالت کا کام قانون کی عملداری ہے اگر دیگر صوبوں میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفلت کا شکار ہے اور اس صورت میں کوئی حادثہ ہوتا ہے تو قانون کی نظر میں وہ سب ذمہ دار ہونگے ۔ صوبوں کی اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے کہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل بنائیں ۔

تبصرے بند ہیں.