سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد نے نیوم میں مستقبل کے شہر دا لائن کا ڈیزائن جاری کیا ۔
یہ مثالی شہر قدرتی ماھول سے ہم آہنگ ہوگا اور ایک پائیدار طرز معاشرت کی عکاسی کرے گا ۔
اس بین القوامی مثالی شہر کے ماڈل میں انسان کو محور و مرکز بنایا گیا ہے ۔
دا لائن نامی مثالی شہر ہر طرح کی آلودگی سے پاک ہوگا ۔ اس شہر میں سڑکیں ، گاڑیاں نہیں ہونگی اس وجہ سے کاربن کی آلودگی کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہوگی ۔
یہ ماڈل مستقبل کے شہروں کی ایک مثالی تصویر ہے جسے کوئی بھی ملک اپنا کر قدرتی ماحول سے آراستہ شہر بسا سکتا ہے ۔