جاپان کے ایک انسٹیٹیوٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفیکشنز ڈیزیز کے ابتدائی ڈیٹا میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا کے ویرئنٹ اومیکرون سے متاثرہ مریض دیگر اقسام کے مقابلہ میں اومیکرون کے وائرس کو زیادہ دیر میں خارج کرتے ہیں ۔
یعنی قرنطینہ میں پانچ دن گزارنے کے بعد بھی دیگر افراد کو اس مرض کا شکار بنا سکتے ہیں ۔
تحقیق میں نظام تنفس کے 21 مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بیماری کی تشخیص کے 3 سے 6 دن بعد وائرل وائرل آر این کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس میں بتدریج کمی آتی ہے ۔
اس طرح کا رجحان ان افراد کے نمونوں میں بھی پایا گیا جن کو بیماری کی حالت میں دس دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا ۔ ویکسینیشن کے بعد بھی اومیکرون کے متاثرہ افراد میں علامات ظاہر ہونے یا تشخیص کے 10 دن بعد بیماری کو آگے پھیلانے کا امکان نہیں ہوتا ۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدہ جرنل بی ایم جے میں شایع ہوئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.