The news is by your side.

پی سی بی نے 2021 کے ایوارڈز کے لئے ناموں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سالانہ ایوارڈز 2021 کے لئے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر : وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 کا انٹرنیشنل کرکٹر ایوارڈ دیا گیا ۔ انہوں نے سال 2021 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1326 رنز اسکور کئے اور ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے ۔ محمد رضوان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

کرکٹر آف دا ائیر : قوامی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کرکٹر آف دا ائیر ایوارڈ کے لئے کامیاب قرار پائے ۔ بابر اعظم نے سال 2021 میں 6 اننگز میں 405 رنز اسکور کئے ۔ بابر اعظم نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے تاہم کرکٹ میں اتار چرھاؤ آتے رہتے ہیں ۔ غلطیوں سے سیکھنا چاہئیے ۔

متاثر کن پرفارمر : شاہین شاہ افریدی نے 2021 کے متاثرکن پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ٹی20 ورلد کپ میں بھارت کیخلاف میچ وننگ اسپیل کروانے کے لئے دیا گیا ۔ یاد رہے شاہین نے اپنے پہلے اسپیل میں روہت شرما ، کے ایل راہول اور پھر کپتان ویراٹ کوہلی کی اہم وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

شاہین نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کلرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے لئے عمدہ کارکردگی کا سوچ کر میدان میں اترتا ہوں ۔ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں ۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دا ائیر : محمد وسیم جونئیر اس ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرکے کہا کہ ہمیشہ دوستوں اور خاندان کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے پی ایس ایل میں موقع ملنے کے لئے اسلام آباد یونائٹڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی میرا ہدف ہے ۔

ویمن کرکٹر آف دا ائیر : کا یہ ایوارڈ ندا ڈار کے نام رہا ۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دا ائیر : کے لئے صاحبزادہ فرحان نیشنل ٹی20 اور قائد اعظم ٹرافی میں 1869 رنز بنا کر حقدار قرار پائے ۔

تبصرے بند ہیں.