The news is by your side.

کراچی میں ہونے والی بارش نے موسم اور سرد کردیا

شیر شاہ ، نارتھ کراچی ، دستگیر ، بفرزون ، صدر ، ماری پور سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو دلکش اور سرد کردیا ہے ۔

گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ اور لیاقت آباد مین ہونے والی بوندا باندی بھی اہل علاقہ کے لئے خوشگواریت کا سبب بنی ساتھ ہی پکوڑوں سموموں کی دکانوں پر بھی رش دیکھنے میں آیا ۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر کراچی مین شام کو تیز بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔ ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سبب بن سکتی ہیں ۔ تاہم یہ سلسلہ جمعہ کو پاکستان سے نکل جائے گا لیکن بارشوں کیوجہ سے موسم کی سختی کچھ دن برقرار رہ سکتی ہے ۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ شہر میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نبٹنے کے لئے اپنی تیاری رکھیں اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

تبصرے بند ہیں.