The news is by your side.

لاہور کی بلند ترین عمارت مبارک سینٹر

متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان نے پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔

متحدہ عرب امارات کا دھابی گروپ لاہور میں مبارک سینٹر نامی عمارت بنائے گا ۔ جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت کے شہر امرتسر سے بھی نظر آئے گی ۔

مبارک سینٹر نامی اس عمارت کے لئے 2006 میں معاہدہ کیا گیا تھا لیکن بدلتی سرکاروں اور قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان کے درمیان ملاقات میں اس ممنصوبہ کے معاہدہ پر بھی دستخط کئے گئے ہیں ۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق اس منصوبہ کی تکمیل سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو رہائش فراہم کی جاسکے گی ۔ یہ رہائشی و تجارتی عمارت قذافی اسٹیڈیم کے کے قریب تعمیر ہوگی ۔ اگر یہ عمارت مقررہ مدت میں تعمیر ہوجاتی ہے تو شہر میں غیر ملکی میچز کے درمیان ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.