تجارتی اور مصنوعات کی تیاری کے لئے بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کے باوجود زمین پر اب بھی کچھ اقسام کے درختوں کی دریافت نہیں ہوسکی ہے ۔
یو ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زمین پر موجود 9 ہزار سے زائد اقسام کے درختوں کی دریافت ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔
دنیا میں اب تک 64 ہزار 100 درختوں کی اقسام دریافت ہوچکی ہیں ۔ جبکہ ماہرین ارضیات کے مطابق دنیا میں 73 ہزار 300 اقسام کے درخت موجود ہیں ۔ یعنی ابھی تک 9 ہزار 200 اقسام کے درخت دریافت نہیں کئے جاسکے ہیں ۔
تحقیقی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق درختوں کی تقریبا 43 فیصد اقسام جنوبی امریکا میں ، 22 فیصد یورشیا میں ، 16 فیصد افریقہ میں ، 15 فیصد شمالی امریکہ میں اور اوشینیا میں 11 فیصد اقسام کے درخت پائے گئے ہیں ۔
درختوں کی نصف سے زائد اقسام ٹراپیکل رین فاریسٹ میں پائی جاتی ہیں ۔
درختوں کی وہ اقسام جو ابھی دریافت نہیں ہوئیں وہ ان علاقوں میں موجود ہین جن کے سروے ابھی تک ممکن نہیں ہوسکے ہیں ۔ سروں کی انجام دہی میں بہت سے چیلنجز ھائل ہیں جن میں ان علاقوں تک رسائی اور اقسام کی پہچان کی مشکلات سر فہرست ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.