The news is by your side.

درخت جو ابھی تک دریافت نہیں ہوسکے

تجارتی اور مصنوعات کی تیاری کے لئے بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کے باوجود زمین پر اب بھی کچھ اقسام کے درختوں کی دریافت نہیں ہوسکی ہے ۔

یو ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زمین پر موجود 9 ہزار سے زائد اقسام کے درختوں کی دریافت ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔

دنیا میں اب تک  64 ہزار 100 درختوں کی اقسام دریافت ہوچکی ہیں ۔ جبکہ ماہرین ارضیات کے مطابق دنیا میں 73 ہزار 300 اقسام کے درخت موجود ہیں ۔ یعنی ابھی تک 9 ہزار 200 اقسام کے درخت دریافت نہیں کئے جاسکے ہیں ۔

تحقیقی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق درختوں کی تقریبا 43 فیصد اقسام جنوبی امریکا میں ، 22 فیصد یورشیا میں ، 16 فیصد افریقہ میں ، 15 فیصد شمالی امریکہ میں اور اوشینیا میں 11 فیصد اقسام کے درخت پائے گئے ہیں ۔

درختوں کی نصف سے زائد اقسام ٹراپیکل رین فاریسٹ میں پائی جاتی ہیں ۔

درختوں کی وہ اقسام جو ابھی دریافت نہیں ہوئیں وہ ان علاقوں میں موجود ہین جن کے سروے ابھی تک ممکن نہیں ہوسکے ہیں ۔ سروں کی انجام دہی میں بہت سے چیلنجز ھائل ہیں جن میں ان علاقوں تک رسائی اور اقسام کی پہچان کی مشکلات سر فہرست ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.