The news is by your side.

جاپان میں زلزلہ کے بعد سونامی کا خطرہ

0

بدھ کی رات دیر گئے جاپان میں آنے والے زلزلہ مین اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے ہیں ۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمینٹ ایجنسی کے مطابق میاگی اور فوکوشیما سمیت جاپان کے 7 شہر 4۔7 شدت کے زلزلہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔

ملک کے شمال مشرقی علاقوں بالخصوص میاگی اور فوکوشیما میں زلزلہ کی شدت زیادہ محسوس کی گئی ہے ۔

جبکہ ان دونوں شہروں میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اور شہریوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

زلزلہ کی وجہ سے بلٹ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور ایکسپریس وے کے کئی حصے عارضی طور پر بند کردئیے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.