The news is by your side.

سفراء کی تعیناتی کے بغیر خزانہ کا استعمال

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملکی خزانہ کے بے دردی سے استعمال کا انکشاف ہوا ۔

تین ممالک میں سفیر نہ ہونے کے باوجود کرائے کی رہائش گاہوں پر پانچ کروڑ 98 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔

اس کے علاوہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ میں مختلف پاکستانی مشنز پر منظوری کے بغیر اسٹاف کی تنخواہوں پر ملکی خزانہ کے 7 کروڑ 29 لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا ۔

وزارت خارجہ کی آڈٹ رپورٹ 20 – 2019  زیر غور لائی گئی ۔ جس کے مطابق پاکستانی مشنز میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی اضافی فنڈز دستیاب ہیں لیکن انہیں سرمایہ کاری کے لئے استعمال ہی نہیں کیا گیا ۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنگاپور میں 9 ماہ ، سراجیوو میں 19 ماہ اور الجیریا میں 9 ماہ کوئی سفیر تعینات نہیں تھا اور اس تمام عرصہ میں رہائش گاہوں کے کرائے کی مد میں خطیر رقم ادا کی جاتی رہی ۔

تبصرے بند ہیں.