The news is by your side.

وسیم اکرم کو گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا

2019 میں دبئی نے طویل المدتی ویزہ اسکیم کے تحت گولڈن ویزہ کے اجراء کا اعلان کیا تھا ۔

گولڈن ویزہ اصل میں ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کو مئی میں دبئی حکومت نے لانچ کیا تھا ۔

ابتدائی طور پر 100 ارب درہم کی مالیت کی سرمایہ کاری کرنے والے 6 ہزار 800 افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا ۔

گولڈن ویزہ رکھنے والے کئی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں جن میں سرفہرست بغیر کسی فرد یا کمپنی کی مدد کے ویزہ ہولڈر دبئی میں اپنے خاندان یعنی بیوی بچوں کے ساتھ قیام کرسکتا ہے

اس ویزہ کے حصول کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی اور ہر 10 سال کے بعد اس کی اگلے 10 سال کے لئے تجدید کی جائے گی ۔

حال ہی میں پاکستان کے کرکٹ اسٹار وسیم اکرم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دبئی حکومت نے گولڈن ویزہ جاری کیا ہے ۔ وسیم اکرم نے اس حوالہ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی بلاشبہ ایک بہترین جگہ ، کاروبار کے لئے موزوں اور نئے لوگوں سے ملانے والا شہر ہے ۔

پاکستان کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی گولڈن ویزہ رکھتے ہیں ۔ جوڑے کی رہائش بھی دبئی ہی میں ہے ۔

تبصرے بند ہیں.