پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس آدمی پر 1 مقدمہ 16 ارب کا اور دوسرا 8 ارب کی کرپشن کا کیس ہو اسے بطور وزیر اعظم ایلیکٹ کیا جائے یا سیلیکٹ ملک کی اس سے بڑی توہین کوئی نہیں ہوسکتی ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سابق وفاقی وزراء عمر ایوب اور غلام سرور خان نے صحافیوں کو بتایا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین مستعفیٰ ہونگے ۔
قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے لئے طویل بحث کی گئی اور تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد چئیرمین تحریک انصاف کے فیصلہ کے بعد ہم آج ہی مستعفیٰ ہونے جارہے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے 120 سے زائد اراکین شریک ہوئے ۔
اس وقت پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونگے صوبائی اسمبلی کے استعفوں کے بارے میں بعد میں غور کیا جائے گا ۔