The news is by your side.

ایکسرے مشین کرونا کی تشخیص میں معاون

ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکسرے مشین کے استعمال سے کرونا کے 98 فیصد درست نتائج کا دعویٰ کیا ہے ۔

ایکسرے مشین کی کرونا میں تشخیص کے لئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا گیا جس سے اب یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن طبی عملہ کی مددگار چابت ہوسکتی ہے ۔

انفیکشن کی ابتدائی علامات کے ایکسرے میں نظر نہیں آتی اس لئے یہ پی آر سی کی جگہ تو نہیں لے سکتی لیکن پی سی آر ٹیسٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں یہ اہم ٹیسٹ سر انجام دے سکتی ہے ۔

ماہرین کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ وائرس کے سنگین معاملات کی تشخیص میں ایکسرے مشین ممکنہ طور پر جان بچانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔

ایکسرے مشین سے مریض کو دی جانے والی طبی امداد کی نوعیت کو پرکھ کر بروقت علاج میں مدد مل سکتی ہے ۔ آنے والے وقت میں مزید تحقیق سے ایکسرے مشین گیم چینجر بن سکتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.