The news is by your side.

رکشہ ہراسگی کیس کارکردگی

14 اگست کی رات سرکلر روڈ پر رکشہ میں سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے کا خاکہ لڑکی کے بیان اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ریکارڈ کی مدد سے تیار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے تفتیشی افسران نے لڑکی سے کافی گفت و شنید کے بعد حتمی خاکہ تیار کرلیا ہے ۔ ملزم 25 – 20 سال کا نوجوان ہے ۔

پولیس ابھی تک مطلوبہ شخص کی گرفتاری میں ناکام ہے ۔ ویڈیوز اور سٹی کیمروں میں اس شخص کی پیٹھ یا مبہم امیج کی وجہ سے شناخت ایک مسلہ بنی ہوئی ہے ۔

اس خاکہ کی تیاری سے مذکورہ شخص کی گرفتاری کے امکان روشن ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پولیس نے ویڈیوز بنانے والے 4 اشخاص کو حراست میں لے رکھا ہے ۔ اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.