The news is by your side.

کنگسٹن ٹیسٹ : 1977 کے بعد پاکستان کی پہلی ہار

کنگسٹن میں ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ویسٹ اینڈیز نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرلی

پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف جیت کے لئے دیا جسے ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا ۔ ویسٹ انڈیز نے دو میچز کی سیریز میں اپنی برتری قائم کرلی ہے ۔

پاکستان نے پہلی اننگ میں 217 رنز بنائے ۔ اننگ کی خاص بات فواد عالم کی بلے بازی رہی ۔ فواد نے 56 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف 44 رنز اور کپتان بابر اعظم 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

پہلی اننگ میں ویسٹ انڈین گیند بازوں میں کیما روچ 2 کھلاڑی ، جیڈن سیلیز اور جیسن ہولڈر نے 3-3 کھلاڑی پویلین کو روانہ کئے ۔

کئیربئین نے اپنی پہلی اننگ میں 253 رنز بنائے ۔ کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز بنائے ۔

پاکستانی گیند بازوں میں شاہین آفریدی 4 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر ٹھہرے ، محمد عباس 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں جم کر نہ کھیل سکی اور صرف 203 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ کپتان بابر اعظم نے نصف سینچری اسکور کی ۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔

کیربئین کھلاڑی جیڈن سلیز مین آف دی میچ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم 1977 کے بعد پہلی بار کنگسٹن میں ہاری ہے ۔

تبصرے بند ہیں.