ایران کے تیرہوں صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والے ابراہیم رئیسی نے ایرانی پارلیمنٹ میں عدلیہ کے سربراہ ، ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران کے علاوہ دس ممالک کے صدور ، بیس ممالک کے پارلیمانی سربراہان ، گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کے نمائندوں کی موجودگی میں ایران کے آئینی سربراہ کا حلف اٹھایا ۔
تقریب حلف برداری میں اپنے پہلے خطاب میں رئیسی نے پابندیوں کے سفارتی حل پر زور دیا ۔ رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی سے عوامی اشتعال میں اضافہ ہوتا ہے اور ترقی کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے ۔ میں علاقائی مسائل کے حل کے لئے گفتگو یا ڈائیلاگز کے عمل کا قائل ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.