دنیا کی مختلف قوموں میں عالمی وبا کے خلاف تیار کی گئی ویکسین کی 4 ارب خوراکیں انسانوں کو دے دی گئی ہیں ۔ 2019 میں چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی اس وبا سے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں ۔ بہت سے انسان اس وبا سے متاثر ہوکر فنا کی وادیوں میں اتر چکے ہیں ۔ جبکہ یہ وبا اب بھی کسی بد حواس عفریت کی طرح قابو سے باہر ہے ۔
اب اس وبا کی تبدیل شدہ شکلوں نے انسانی آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ اس وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لئے اب کئی ویکسین مارکیٹس میں دستیاب ہیں ۔ دنیا میں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 4 ارب انسانوں کو ویکسین کے ٹیکے لگادئے گئے ہیں ۔ اس میں سب سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں کم از کم دو لگائے گئے ہیں ۔ جبکہ اب مارکیٹ میں ایک انجیکشن والی ویکسین بھی موجود ہے ۔ چینی حکام نے اب تک 6۔1 بلین خوراکیں دینے کی تصدیق کی ہے ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس نے اب تک اپنے 451 ملین شہریوں کو انجیکشن لگا دئے ہیں ۔ تیسرا ملک امریکا ہے جہاں اب تک تین سو تینتالیس ملین شہریوں کو خوراکیں دی جاچکی ہیں ۔
دنیا کے غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی بین القوامی کوویکس پروگرام کے تحت کی جارہی ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت امیر ممالک کی جانب سے ویکسین کے عطیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
تبصرے بند ہیں.