The news is by your side.

احسان مانی سربراہ پی سی بی برقرار رہنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کو عہدہ پر برقرار رکھنے کا امکان ہے جبکہ سابق کپتان رمیز راجہ چئیرمین کے نائب ہونگے ۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق احسان مانی پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن کے بطور کام جاری رکھیں گے اور امکان ہے کہ دوسری مدت کے لئے الیکشن لڑیں گے ۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ ایک مخصوص مدت تک نائب کے بطور کام کریں گے ۔ اپنی ذمہ داری یا مشن کی تکمیل کے بعد وہ اس ذمہ داری کو اہل کے سپرد کردیں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن مانی اور راجہ نے انفرادی طور پر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی تھیں جو بورڈ کے سربراہ بھی ہیں ۔ ان ملاقاتوں سے جو منظر نامہ ابھرا ہے اس کے مطابق مانی اور راجہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبران کے بطور اگلے تین سالوں کے لئے وزیر اعظم کا اعتماد حاصل کریں گے ۔ مانی دوسری مدت ملازمت کے لئے الیکشن لڑیں گے۔

اس حوالہ سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں اشخاص کافی محتاط انداز اختیارکررہے ہیں ۔ آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جہاں ایک سال کے لئے چئیرمین منتخب ہوسکتا ہے ۔ نیا چئیرمین تین سال کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم ذاتی وجوہات ، صحت یا کسی سیاسی تبدیلی کی وجہ سے عہدہ برا ہوسکتا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.