The news is by your side.

اشنا شاہ کرونا سے بازیاب

پچھلے دنوں اشنا شاہ ویکسینیشن کے باوجود کرونا سے متاثر ہوگئی تھیں ۔ تاہم محض 9 دن کے بعد وہ کرونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوگئیں ۔

2 آگست کو ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی اس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ۔

انسٹاگرام سے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کرونا فری ہونے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی دعاؤں سے وہ صحتیاب ہونے کا جشن منا رہی ہیں ۔

اداکارہ کے بیان کے مطابق ان کے مداح اس خبر سے کہ وہ دوبارہ کرونا کا شکار ہوگئی ہیں تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے ۔

لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی خیریت سے متعلق دریافت کیا ۔ اس برتاؤ پر وہ اپنے چاہنے والوں کی ممنون ہیں ۔

کرونا سے نجات پاکر بھی وہ پھیپھڑوں کی کمزوری کیوجہ سے سانس لینے میں ہلکی دشواری محسوس کررہی ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوجائے گی ۔

حال ہی میں کرونا سے متاثر ہونے والے اداکاروں میں شامل عدنان صدیقی بھی کرونا کی قید سے آزاد ہوئے ہیں ۔

ویکسینیشن کی وجہ سے ان کو بھی کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

متاثرہ فنکاروں میں اشنا شاہ اور عدنان صدیقی کے علاوہ نادیہ حسین ، مصطفی قریشی ، زرنیش خان اور سنبل اقبال کے نام شامل ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.