The news is by your side.

امریکی سینیٹر کانگریس میں پاکستانی حمایت میں بول پڑے

امریکی سینیٹ میں افغان مسلہ پر پاکستان کے خلاف بل پیش کرنے کے معاملہ پر ڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید نے امریکی سینیٹر کرس وان ہالن سے رابطہ کرکے اس معاملہ پر بات کی ۔

ڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے برخلاف کوئی کام نہیں کیا ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دوسرے ملکوں کی بنسبت کافی قربانیاں د ی ہیں جن کا اعتراف کرنا چاہئیے ۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کا تعین کرنے کے لئے پیش کردہ بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے کانگریس کے سینیٹرز کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کرنے چاہیئں جو پاکستان اور سابق افغان حکومت سے قیدی رہا کروا کر طالبان کو اقتدار میں لانے کی وجہ بنے ۔ دوحہ معاہدہ میں افغان فورسز پر حملہ جیسی لازمی شق کا شامل نہ کیا جانا موجودہ صورتحال کا سبب ہے ۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی امریکی سینیٹر کسی بھی معاملہ پر بل پیش کرسکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بل کی کوئی قانونی حیثیت متعین ہوگئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.