The news is by your side.

امریکی صحافی عمران خان کی کاوشوں کے معترف

امریکا کے سیاسی کمنٹیٹر ، ریڈیو اور ٹی وی میزبان گلین بیک نے اپنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہونے والی اپنی خط و کتابت کی تفصیلات کو شئیر کرتے ہوئے لکھا وہ عمران خان کے  ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے بھی مشکور ہیں ۔

گلین کی فلاحی تنظیم طالبان کے قبضہ کے بعد انخلاء کے کاموں میں پیش پیش رہی اور مشکل ترین وقت میں جن میں خواتین فٹ بالرز کو نکالنے کا مشن میں عمران خان کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں اور تنظیموں سے مدد کے لئے رابطہ کیا سوائے وزیر اعظم عمران خان کے کسی نے اس حوالہ سے مدد فراہم نہیں کی ۔

رواں ماہ کے ابتداء میں ایک غیر ملکی میگزین کے مطابق گلین بیک کے خیراتی ادارہ کے 6 طیارے کم از کم ایک ہزار لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن میں 100 سے زائد امریکی شامل ہیں ، کو طالبان نے مزار شریف میں گراؤنڈ کرلیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کی سولین اور فوجی وسائل کی مدد سے خواتین فٹ بالرز اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل 2 پروازیں مزار شریف سے روانہ ہوسکیں ۔ پاکستان نے مجموعی طور پر تین پروازوں کی روانگی میں مدد کی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا کے بعض حلقوں کی تنقید کے باوجود پاکستان ایک بار پھر امریکا کے لئے ایک سچا اور قابل قدر شراکت دار ثابت ہوا ہے ۔

ہم نے اس مشکل میں کوئی اور عالمی رہنما نہیں دیکھا جس نے انسانیت کو سیاست پر مقدم رکھا اور اپنے اختیار کو معصوم جانوں کو بچانے کے لئے استعمال کیا ۔ عمران خان کا انداز بہت مہربان رہا انہوں نے ایک بار بھی ہمارے مقاصد پر سوال نہیں اٹھایا۔

اب تک 12 ہزار افراد پاکستان کے تعاون سے شورش ذدہ ملک افغانستان سے نکنے میں کامیاب ہوسکیں ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.