The news is by your side.

اگر اداکار نہ ہوتا تو اداکار بننے کی جدوجہد میں مصروف ہوتا : بلال عباس

اپنے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے اداکار بلال عباس نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے ۔

بلال عباس پیار کے صدقے ، ڈنک اور چیخ میں اپنے کرداروں کو مداحوں کا پیار ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک ہیں ۔ ان کا انسٹا سوشل اکاؤنٹ بلالینز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی محبت مجھے روز بہتر بناتی ہے ، میں ان سب کا مشکور ہوں ۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے لائیو آنے کے سوال پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لائیو آنے کا نہ کہیں عجیب لگتا ہے مجھے ۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں سے متعلق کئیے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سارہ خان بہت رحم دل اور مثبت انسان ہیں ۔ یاد رہے کہ آنے والے دنوں میں ایک ویب سیریز عبداللہ پور کا دیوداس میں دونوں مرکزی کرداروں میں ساتھ نظر آئیں گے ۔ حدیقہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حدیقہ کیانی ایک لیجنڈ ہیں ۔ سجل سے متعلق بلال کا کہنا تھا کہ سجل اور میں بہت اچھے نقال ثابت ہوسکتے ہیں ۔ یمنیٰ کے ساتھ دوبارہ کام سے متعلق سوال پر اداکار کا جواب تھا جب تک کوئی ہمیں کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ نہیں کرلیتا آپ پیار کے صدقہ کو ہی دوبارہ دیکھتے رہیں ۔

ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اگر اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے ؟ اس پر بلال نے جواب دیا کہ وہ اداکار بننے کی جدوجہد کررہے ہوتے ۔

 

تبصرے بند ہیں.