The news is by your side.

اولمپک پلئیر ماحور شہزاد : غیر ذمہ دارانہ بیان پر معذرت

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بہت دیکھی جارہی ہے جس میں بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد جو اج کل ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے کے سبب جاپان میں موجود ہیں اور ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں ۔ اس انٹرویو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بہت ہی غیر ذمہ دارانہ بیان ملک میں آباد پٹھان قومیت کے خلاف دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹھان کھلاڑی مجھ سے جلتے ہیں چونکہ مین پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ہوں اس لئے باقی بیڈ منٹن کھلاڑی مجھ سے حسد کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سوچ یہ ہے کہ نا خود کچھ کرتے ہیں نا کسی کو کرتا دیکھ سکتے ہیں ۔  ان کا یہ بیان لسانی جھگڑے کی بنیاد بن سکتا ہے ۔

 

کسی بھی بڑے ایونٹ میں کھلاڑیوں کو کس طرح کا ذمہ دار رویہ ملک و قوم کے لئے اختیار کرنا چاہئے اور اپنے بیان کو قومی و ملی مفاد و یکجہتی کے لئے استعمال کرنا چاہئے ، اس کی تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ ماحور کے اس بیان سے اب اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

تبصرے بند ہیں.