The news is by your side.

پاکستانی نوجوان کا طبی میدان میں انقلابی اقدام

عالمی کاروباری کانفرنس 2019 ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس میں 130 ممالک سے آٸے 1700 نوجوان کاروباریوں نے بنیادی انسانی مساٸل کے حل کے لٸے اپنی اختراعات پیش کیں ۔

 

اس تقریب میں سابق امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر ایونکا ٹرمپ سے ابھرتی ہوٸی معیشت کے بہترین کاروباری کا ایوارڈ وصول کرنے والے پاکستانی نوجوان ابرار سعید نے ساٸنس اینڈ ٹیکنالوجی کیٹیگری میں اپنی بناٸی ہوٸی ایپ کو متعارف کروایا تھا ۔ کانفرنس کے منتظمین نے اس جدت ِ خیال کو نہ صرف سراہا بلکہ یہ ایپ ایوارڈ کی حقدار بھی قرار پاٸی ۔

 

دنیا کی توجہ بننے والا یہ خیال آذاد ہیلتھ پروجیکٹ ہے ۔ یہ مریض اور تیماردار کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ کاغذی رپورٹس اور میڈیکل نتاٸج کو سنبھالے رکھنے کے کٹھن کام سے آذاد ہوجاتے ہیں ۔ کیونکہ ایک فنگر پرنٹ سے مریض کی تمام معلومات باٸیو میٹرک سسٹم کی بدولت مریض کو پہچان کر اس کی طبی ہسٹری کو جمع کرکے اس ہسپتال کو دیتا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہوتا ہے ۔ یہ ایپ حادثاتی زخمیوں کے لٸے بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جن کی پہچان کبھی کبھی بہت مشکل ہوجاتی ہے ۔

 

دو ہزار انیس سے جاری کرونا وبا میں جسمانی فاصلہ کی دوری نے رواج پایا ۔ وہیں اس بحران کو ابرار نے ایک موقع میں تبدیل کردیا ابرار نے اپنی ایپ کو فنگر پرنٹ کے بجاٸے آٸی بلنک میں تبدیل کردیا ۔

 

صحت اور طبی میدان میں یہ ایپ ایک انقلابی سنگ میل ثابت ہوگی ۔

 

تبصرے بند ہیں.