الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔
29 مئی کو کوئٹہ ، لسبیلہ سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی ۔
ریٹرننگ افسران 11 اپریل تک پبلک نوٹس جاری کردیں گے ۔
15 سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 تا 22 اپریل تک کی جائے گی ۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 7 مئی کو جاری کی جائے گی ۔
الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں ۔
صوبہ بھر میں اس دوران تقرر اور تبادلوں پر پابندی ہوگی ۔
سرکاری عہدہ دار انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کرسکے گا ۔
اس دوران کسی بھی انتخابی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کیا جائے گا