The news is by your side.

عامر خان لال سنگھ چڈھا کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں ؟

0

بولی ود کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن ان کے اس فیصلہ پر کرن راؤ آبدیدہ ہوگئی تھیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے لاک ڈاؤن میں بالی وڈ سے علحیدگی کا سوچ لیا تھا لیکن میں اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کرسکا کہیں لوگ اسے لال سنگھ چڈھا کی تشہیری ٹرک نا سمجھیں ۔

میں نے گھر والوں کو بتادیا تھا کہ اب کسی فلم میں کام کرونگا نا ہی کوئی فلم پروڈیوس کرونگا لیکن خاندان کے سمجھانے اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار کر اپنے فیصلہ کی ناپختگی کا احساس ہوا ۔

میں نے کام کے لئے اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دیا جو ان کا حق تھا لیکن گزشتہ 3 مہینوں میں سارا وقت فیملی کے ساتھ گزارا جو 30 سالوں سے زیادہ تھا ۔ اس وقت نے مجھ میں نئی توانائی بھردی ہے ۔

ویسے بھی میری فلمیں چار یا پانچ سال کےوقفے کے بعد آتی ہیں کسی کو کیا پتہ چلنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری کو چھوڑ چکا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.