The news is by your side.

جیمز بانڈ کی نئی فلم ستمبر میں ریلیز کے لئے تیار

ہولی وڈ کی مشہور زمانہ جاسوسی سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم رواں ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے ۔ فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کے آفیشل ٹوئیٹر پیج سے ایک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ فلم کا ورلڈ پریمئیر 28 ستمبر کو لندن میں منعقد کیا جائے گا ۔

برطانوی خبر رساں ادارہ رائٹرز نے اس حوالہ سے اپنی میڈیا رپورٹ میں ستمبر میں فلم کی ورلڈ وائڈ ریلیز کی تصدیق کی ہے ۔ فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی نمائش 5 بار ملتوی کی جاچکی ہے ۔ فلم کو اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کرونا کے باعث فلم کی نمائش میں تاخیر کی گئی ۔ فلم کا آفیشل ٹریلر 2019 میں ہی ریلیز کردیا گیا تھا ۔

اس فلم میں مرکزی کردار ڈینئیل کریگ اور لشانا لائنچ ادا کررہے ہیں ۔ ٹریلر میں جاسوس کو خطرناک مشن کی تکمیل کے لئے حربے آزماتے دکھایا گیا ہے ۔ اس فلم میں جیمز بانڈ ایک سائنسدان کو تلاش کرنے کا مشکل کام سر انجام دیں گے ۔ اس تلاش میں کئی خطرناک لوگ اور نئی تکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا جیمز کو کرنا پڑے گا ۔ کہانی کے اختتام میں دکھایا جائے گا کہ جیمز بانڈ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔ جس کے بعد یہ ذمہ داری ممکنہ طور پر ایک خاتون جاسوس کو دی جائیں گی جو اگلی جیمز بانڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ اس 25ویں جیمز بانڈ فلم میں جو اداکارہ یعنی لشانا لائنچ جیمز بانڈ کا اس خطرناک مشن میں ساتھ دیتی نظر آئیں گی ممکنہ طور پر جیمز بانڈ کی 26 ویں فلم میں جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نبھائیں گی اور جیمز بانڈ سیریز میں یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ کوئی خاتون جاسوسی کرتی نظر آئیں گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.