The news is by your side.

سندھ میں کرونا پابندیوں میں نرمی

سندھ حکومت نے اپنے جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن میں صوبہ میں کرونا کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ہفتہ کے 6 روز مارکیٹوں کو 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

ہوٹلنگ سے متعلق نوٹیفکیشن میں انڈور ڈائن کو 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ گھریلو تقریبات کے لئے 200 مہمان اور اوپن ائیر میں 400 مہمانوں کو شامل کیا جاسکے گا ۔

اب دفاتر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کیا جاسکے گا ۔ اس حوالہ سے بازاروں ، شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں دورہ کریں گی ۔ اس کے بعد گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کردی جائے گی ۔

عوامی ذرائع نقل و حمل میں 50 فیصد جبکہ شہر سے باہر ٹرینوں میں 70 فیصد مسافر سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

ملک کے سرکاری ویب پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 56 ہزار 733 ٹیسٹ ہوئے ۔ جس میں 2714 افراد کرونا مثبت پائے گئے ۔ جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 73 رہی ۔

تبصرے بند ہیں.